سابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر ) سوار خان کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی : سابق وائس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ریٹائرڈ) سوار خان کی نماز جنازہ گزشتہ روز آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اعلیٰ ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت سول و عسکری حکام اور مرحوم کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔