کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی

72 قطر انچ کی لائن صبح بجلی بریک ڈائون کے باعث پھٹی، جس سے 50 لاکھ گیلن پانی سپلائی متاثرہوئی۔

November 12, 2023 · اہم خبریں, قومی
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی، فائل فوٹو

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی، فائل فوٹو

کراچی: واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی جس کے باعث 50 لاکھ گیلن پانی سپلائی متاثر ہوئی۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی، حکام کا کہنا ہے کہ 72 قطر انچ کی لائن صبح بجلی بریک ڈائون کے باعث پھٹی، جس سے 50 لاکھ گیلن پانی سپلائی متاثرہوئی۔

واٹربورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا، مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے، ایک ماہ کے دوران یہ لائن تین مرتبہ پھٹ چکی ہے۔