کراچی (اُمتنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 618 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا ہے۔