کراچی پورٹ سے جعلی نمبرپلیٹ پرمبنی ٹرک کے ذریعہ گندم کی چوری کی واردات کا انکشاف ہوا ہے،امپورٹر نے چوری کی گئی گندم کا ٹرک پکڑ کر کے پی ٹی کے حوالے کیا، ٹرک پر جعلی نمبرپلیٹ لگا کر گندم چوری کرنے کی واردات کی گئی اور کراچی پورٹ سے گیٹ پاس اورکاغذات نہ ہونے کے باوجود ٹرک پورٹ کی حدود سے باہر نکل گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ سیکیورٹی ،کے پی ٹی اور کسٹم حکام کے سامنے گندم سے لدا ٹرک پورٹ سے نکلا،بعد میں واقعہ کا علم ہونے پرپورٹ حکام 21 اکتوبر کو پیش آئے واقعے کی ایف آئی آر درج کرادی اور امپورٹر نے چوری کی گئی گندم کا ٹرک پکڑ کر کے پی ٹی کے حوالے کر دیا۔جنرل منیجر کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ بغیر دستاویزات کے ٹرک کیسے باہرنکلا،معاملے کی چھان بین کررہے ہیں۔