لاہور،ون ویلرز اور ریسنگ لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
ڈیفنس میں ڈی ایچ اے سیکیورٹی کے تعاون سے ناکے قائم کردیے گئے ہیں، متعدد کو چالان ٹکٹس جاری کیں۔
November 15, 2023 · قومی
لاہور(اُمت نیوز)لاہور میں کم عمر ڈرائیورز، ون ویلرز اور ریسنگ لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
لاہور ٹریفک پولیس نے شہر کے پوش ایریاز میں ناکے لگا کر درجنوں گاڑیاں بند کر دیں۔
ڈیفنس میں ڈی ایچ اے سیکیورٹی کے تعاون سے ناکے قائم کردیے گئے ہیں، متعدد کو چالان ٹکٹس جاری کیں۔