کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2671 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،فائل فوٹو
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 2671 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،فائل فوٹو

اسٹاک مارکیٹ میں57ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ حد بھی عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 498پوائنٹس کی تیزی کے بعد انڈیکس کی 57000پوائنٹس کی ریکارڈ سطح بھی عبور ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روزاسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 140 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی جو بڑھتے بڑھتے 498 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔انڈیکس بڑھ کر 57178 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2روپے 14پیسے کی بڑی کمی سے 286روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پراسٹاک مارکیٹ 56 ہزار680 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔