نواز شریف نیا لاڈلہ،ایم کیو ایم سے رابطہ نہیں کرینگے،سعید غنی

کراچی: پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نےکہا ہے نواز شریف نئے لاڈلے ہیں، ایم کیو ایم سے کوئی رابطہ نہیں کریں گے، ایم کیو ایم بالکل فارغ ہوچکی، وہ سہارے تلاش کررہے ہیں،وفاق میں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور ان شا اﷲ بلاول بھٹو اگلے وزیرِ اعظم ہوں گے۔سٹی کورٹ میں پیپلزلائرزفورم کے ممبرسازی کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ذہن بنایا جارہا ہے کہ اگلے وزیراعظم میاں صاحب ہوں گے، یہ شرمناک اور بہت افسوس کی بات ہے،ووٹ کوعزت دوکا نعرہ لگانے والے اپنی راہ سے گمراہ ہوگئے۔