فائل فوٹو
فائل فوٹو

نواز شریف کو بادشاہ سلامت بنانے کیلئے کام جاری، لطیف کھوسہ

اسلام آباد: سینئر سیاسی رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے نواز شریف کو بادشاہ سلامت اور چیئرمین پی ٹی آئی کو نکالنے کے لیے سکرپٹ پر کام ہوتا رہے گا۔ جیل کا ٹرائل کوئی ٹرائل نہیں ہوتا یہ خفیہ ہوتا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، خدارا آئین پر عمل کیا جائے، لوگوں کو بنیادی حقوق دیے جائیں۔ لیبیا، افغانستان، مصر، عراق میں انتشار پیدا کیا گیا اور بیرونی مداخلت نے ان ممالک کو تباہ کر دیا، ہم نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا، تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔