کراچی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج سے اسرائیلی کرنسی شیکل برآمد ہونے پرادارے حیرت زدہ رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں اسرائیلی کرنسی کہاں سے آئی، معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے بولٹن مارکیٹ کراچی میں چھاپے کے دوران کرنسی کےغیرقانونی کاروبارکرنے والےملزمان سے اسرائیلی کرنسی شیکل برآمد کرلی،دیگر32ممالک کی بھاری مالیت کی کرنسی بھی پکڑی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسرائیلی کرنسی شیکل برآمد ہونے کا حساس اداروں نے نوٹس لیا ہے اورمعاملے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا حکم دیا ہے۔