بنوں میں حملہ، ابابیل فورس کا اہلکار شہید، ایک زخمی

پشاور: بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے حملے میں ابابیل فورس کا ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق بنوں منڈان پارک کے قریب ابابیل فورس کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار موقع پر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، حملہ آور ابابیل فورس کے اہلکاروں سے ایک بندوق بھی ساتھ لے گئے ہیں،واقعہ کے بعد پولیس کے بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔