سجاول میں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے، فائل فوٹو
سجاول میں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے، فائل فوٹو

گیس سے پریشان عوام کیلیے خوشخبری،سندھ میں نئے ذخائر دریافت

کراچی: گیس کی کمی سے پریشان عوام کیلیے خوشخبری ، سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے ہیں ۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت کرلیے، پی پی ایل کی جانب سے سندھ کے ڈسٹرکٹ سجاول میں جھم ایسٹ ون کے مقام پر شاہ بندر سے گیس کے ذخائر ملے ہیں، جھم ایسٹ ون کے مقام پر2 ہزار 545 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کرنے پر ہائیڈرو کاربن کی نشاندہی ہوئی۔

پی پی ایل کے مطابق ٹیسٹنگ سے 13۔69 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ اور 236 بیرل یومیہ کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر کی نشاندہی ہوئی، کنویں کی مزید جانچ پڑتال کی جارہی ہے جس کے لیے ماہرین کے زیر نگرانی ڈرلنگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق دریافت سے ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، موجودہ توانائی کے بحران میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کے فرق کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔