پہلے کراچی میں شہریوں کی لاشیں گرتی تھیں تووفاق نوٹس لیتا تھا، فائل فوٹو
پہلے کراچی میں شہریوں کی لاشیں گرتی تھیں تووفاق نوٹس لیتا تھا، فائل فوٹو

پی پی میں شامل ایم کیوایم ارکان کےگھروں پر لوٹےآویزاں

کراچی: پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے ایم کیوایم پاکستان کے سابق اراکین اسمبلی کے گھر کے دروازوں پر لوٹے لٹکادیئے گئے۔مزمل قریشی،خواجہ سہیل منصوراوروسیم قریشی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان گزشتہ روزکیا تھا۔وسیم قریشی نارتھ کراچی سے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔مزمل قریشی،علی راشد،سیف ٰیارخان، وسیم قریشی نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم، ناصرشاہ، مرتضی وہاب کے ہمراہ اتوارکو کراچی کے ضلع وسطی میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے جلسے میں شرکت کی تھی اورپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

وسیم قریشی نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ میں چھتیس سال پرانی ایم کیو ایم سے رفاقت چھوڑ کر یہاں آیا ہوں۔ موجودہ ایم کیو ایم میں میرا کام کرنے کا دل نہیں چاہتا۔تاہم اگلے روز نامعلوم افراد کی جانب سے متحدہ کے سابق اراکین اسمبلی کے گھروں کے دروازے پرلوٹے لٹکادیئے گئے۔ یہ کارروائی کس نے کی ہے،انتظامیہ کی جانب سے اس کا کھوج لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔