ڈاکٹرمفضل سیف الدین کی فیملی کیساتھ کراچی آمد

کراچی :  داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹرسیدنا مفضل سیف الدین اپنی فیملی کیساتھ پیرکو اولڈ ٹرمینل پہنچے جہاں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر،سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،میئرکراچی مرتضیٰ وہاب،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اوربوہرہ برادری کے ممبران نے انکا استقبال کیا،حکومت اورکمیونٹی ممبران کی دعوت پرداؤدی بوہرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین سری لنکا سے کراچی پہنچے،نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر،سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورمیئرکراچی نے ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو گلدستے پیش کئے۔