تاریخ میں پہلی بار گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب

گوجرانوالہ (اُمت نیوز) تاریخ میں پہلی بار گوجرانوالہ میں آج پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدات آج گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوگا،لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد کے بعد گوجرانوالہ 5 واں ڈویژن ہے جہاں پنجاب کابینہ کااجلاس ہورہاہے۔
تاریخ میں پہلی بار گوجرانوالہ میں ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، صوبائی وزراء، مشیران،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے۔