کراچی (اُمت نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی لہر جاری ہے جبکہ امریکی ڈالر بھی تنزلی کا شکار ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر روپے کے مقابلے میں تنزلی کا شکار ہو گیا اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں امریکی کرنسی 285 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے اور 100انڈیکس 196 پوائنٹس اضافے کیساتھ 57 ہزار 568 تک پہنچ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا، کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 294 پوائنٹس اضافے کیساتھ 57 ہزار 372 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔