ایفی ڈرین کیس ،حنیف عباسی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج

رجسٹرار سپریم کورٹ نے اے این ایف کواپیل دائر کرنے کیلیے مزید 14روز کی مہلت دیدی۔

November 22, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے 18اکتوبر کو حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس سے بری کردیا تھا،جبکہ ٹرائل کورٹ نے لیگی رہنما کو عمر قید کی سزا سنائی تھی،اے این ایف نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کی تیاری اور متعلقہ دستاویز کیلیے مہلت دی جائے،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اے این ایف کواپیل دائر کرنے کیلیے مزید 14روز کی مہلت دیدی۔