الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحریک انصاف کا ردعمل آ گیا

الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے، وکیل بیرسٹر گوہر علی خان

November 23, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تحریک انصاف کا بھی بیان سامنے آگیا۔

وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق فیصلہ سنا دیا گیا،الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے، الیکشن کمیشن کے انٹراپارٹی انتخابات کے فیصلے پر افسوس ہوا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے،انٹراپارٹی انتخابات آئین کے مطابق ہوئے تھے۔