فوزیہ کی عافیہ صدیقی سے ملاقات کی تاریخ طے پا گئی

فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے 2 اور3 دسمبر کو ملاقات کریں گی

November 24, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: فوزیہ صدیقی کی اپنی بہن عافیہ صدیقی سے امریکا میں ملاقات کی تاریخ طے پا گئی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے 2 اور3 دسمبر کو ملاقات کریں گی۔ سینیٹر مشتاق اور سینیٹر طلحہ بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ عافیہ صدیقی کو 2010 میں امریکی فوجیوں پر حملے کے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، امریکی محکمہ انصاف نے انہیں القاعدہ کی سہولت کار قرار دیا تھا۔