صدارتی چنائو میں کامیابی کا فائدہ حکومتی اتحاد کو سینیٹ الیکشن میں بھی ہوگا، فائل فوٹو
 صدارتی چنائو میں کامیابی کا فائدہ حکومتی اتحاد کو سینیٹ الیکشن میں بھی ہوگا، فائل فوٹو

بلاول بھٹو کے بعد آصف زرداری بھی دبئی پہنچ گئے

دبئی:  چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بعد سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری بھی دبئی پہنچ گئے ۔آصف علی زرداری نے اسلام آباد سے دبئی کیلئے پرواز بھری ، آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور بھی دبئی پہنچ چکی ہے، جبکہ مختلف پارٹی رہنماؤں کا بھی پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑوں کی اہم بیٹھک متوقع ہے ۔