نیویارک: امریکی اور برطانوی خام تیل کے بعد روسی خام تیل کی قیمت میں بھی بڑی کمی ہوگئی۔
عالمی میڈیا کے مطابق مارکیٹ میں روسی تیل کی فی بیرل قیمت 60 ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے، یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے روسی تیل کی 60 ڈالر فی بیرل کی حد مقرر کی گئی ہے مگر مارکیٹ میں روسی تیل کی قیمت مقررہ حد سے بھی نیچے چلی گئی۔
ماہرین کے مطابق روسی خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ عالمی بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمتوں میں کمی ہے، برینٹ کی قیمت اس ہفتے اس وقت گرگئی تھی جب اوپیک پروڈیوسر گروپ نے اپنی 26 نومبر کی میٹنگ کو 30 نومبر تک ملتوی کر دیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کے گزشتہ روز سودے ایک فیصد کمی کے ساتھ 80.58 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے دو فیصد کمی کے ساتھ 75.54 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔