تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق،100بھیڑ بکریاں ہلاک
تھرپارکرکے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارش ہوئی۔
November 26, 2023 · قومی
فائل فوٹو
مٹھی: تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق اور 100سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ ننگرپارکر اور چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 100سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئی،بارش کے دوران تحصیل چھاچھرومیں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونیوالوں میں باپ بیٹا شامل ہیں۔