اسلام آباد: سابق گورنر اسٹیٹ اور سابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پانچ ہزار کا کرنسی نوٹ چلتا رہے گا، اس پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔
شمشاد اختر نے کہا کہ ڈی منیٹائزیشن کوئی حل نہیں ، پانچ ہزارکا میری درخواست پر حکومت نے جاری کیا تھا، جب میں گورنر اسٹیٹ بینک تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نوٹ کو ڈی منیٹائزیشن کریں گے، تو اس سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوجائیں گی، جس میں پرنٹنگ سمیت دیگر وجوہات ہیں۔