نگران وزیراعظم امارات کے دو روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

انوار الحق کاکڑ اماراتی صدر سے ملاقات کرینگے،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان

November 27, 2023 · قومی

اسلام آباد:  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے۔ ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔نگراں وزیراعظم کے دورے میں توانائی، پورٹ آپریشنز پروجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پربھی دستخط کیے جائیں گے ۔