اشتعال انگیز گفتگو کیس، عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
عدالت نے عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عمران نے علی امین گنڈاپور کو صوبائی صدارت کی عہدے سے ہٹا کر اچھا صلہ دیا، فائل فوٹو
لاہور: اشتعال انگیز گفتگو کے کیس میں انسداددہشت گردی عدالت نے لیگی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے عدم پیشی پر مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
اے ٹی سی نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ پولیس نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔