کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے مہنگا ہو کر فی تولہ 24 قیراط سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 943 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار 557 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 30 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔