ملزمان کا تعلق صدر، ناظم آباد نادرا میگا سینٹر اور اسپتال چورنگی سینٹر سے ہے، فائل فوٹو
ملزمان کا تعلق صدر، ناظم آباد نادرا میگا سینٹر اور اسپتال چورنگی سینٹر سے ہے، فائل فوٹو

نادرا کے ریکارڈ میں17سالہ نوجوان کی تین مائیں

کراچی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک لڑکے کی 3 مائیں بنا دی ہیں۔

نادرا نے جس لڑکے کی تین مائیں بنائی ہیں اس کی شناخت عمر رضا کے نام سے ہوئی ہے، لڑکے کی سگی والدہ نے نادرا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

والدہ نے کہا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق ان کے 17 سالہ بیٹے کی تین مائیں ہیں، درخواست گزار ناصر احمد نے کہا کہ عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے۔

وکیل نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں ایک جگہ عمر کی دادی اس کی ماں ہے، تو دوسری جگہ سوتیلی ماں کو والدہ بتایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں نوجوان کی تین ماؤں کی وجہ سے بچے کے لیے مستقبل میں مسئلہ ہوسکتا ہے اور تعلیم کے حصول میں دشواری ہوسکتی ہے۔

عمر رضا کی سگی والدہ صدف کی جانب سے دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کر لیا ہے۔