مفتاح سے پی پی کے رابطے، کسی پارٹی میں نہیں جا رہا، لیگی رہنما

کراچی:  ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ جیالے رہنماؤں نے ان سے رابطہ کرکے شمولیت کی دعوت دیدی۔ لیگی رہنما کا کہنا ہےکہ کہیں جانے کا ارداہ نہیں، سیاست سے ایک قدم پیچھے ہٹ رہا ہوں۔ پیپلز پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ لیگی رہنما سے معاملات طے پانے والے ہیں۔

ادھر نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کسی بھی جماعت میں شمولیت کی تردید کردی۔انہوں نے کہا میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔ اس حوالے سے چلنے والی خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال جون میں مفتاح اسماعیل نے ن لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔اس کے علاوہ پارٹی کی تمام کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہوگئے تھے۔