توشہ خانہ فوجداری کیس،عمران خان کی درخواست 11دسمبر کو سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔

December 6, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: توشہ خانہ فوجداری کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست 11دسمبر کو سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے،چیف جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دلائل کیلیے مہلت دینے کی استدعا منظور کی جاتی ہے،عدالت نے کہاکہ 11 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل نہ دیئے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیں گے۔