جنوبی وزیر ستان میں شہید سپاہی احمد علی فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی : شہید سپاہی احمد علی کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے چارسدہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سپاہی احمدعلی جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، سپاہی احمد علی کی عمر 26 سال تعلق ضلع چارسدہ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسروں، جوانوں، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سپاہی احمد علی شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ شہداء کی یہ قربانیاں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں، دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔