لاہور: ریحام خان نے کہا ہے کہ میری زندگی میں نشیب وفراز آئے لیکن میری اپنی زندگی ہے، میں نے اسے خود اچھا بنا لیتی ہوں۔ میں بہت مشکل انسان ہوں، میں بہت سی چیزوں پر کمپرومائز نہیں کرتی۔ میری زندگی کے اپنے اصول ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ ان کو دیسی کھانا پسند ہے، ان کو کھانا پکانے کا شوق ہے لیکن وہ صرف اپنے بچوں کیلئے کوکنگ کرتی ہیں جبکہ چونکہ ان کے شوہر مرزا بلال کی ڈائٹ الگ ہے، وہ مجھے کھانا پکانے نہیں دیتے۔ان کو میرے کام کرنے کا شوق ہے۔ خود نہیں کھاتے بلکہ مجھے کھلاتے رہتے ہیں۔ان کی نیچر میری والدہ سے بہت ملتی ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ شادی کیلئے کوئی عمر نہیں ہوتی، مجھے دیکھیں۔ جب دل کرے شادی کر لینی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بھول جاتے ہیں لیکن میری یادداشت بہت اچھی ہے۔ مجھے دو تین سال کی عمر کے واقعات بھی آج تک یاد ہیں۔وہ اینکر حضرات جو آج ہائے ہائے کر رہے ہیں انہوں نے 2015ء میں میرے خلاف طوفان بدتمیزی شروع کیا ہوا تھا۔ اس وقت تو کوئی کتاب نہیں تھی، کچھ بھی نہیں تھا۔ میں آج دیکھتی ہوں کہ اس وقت جو لوگ میرے خلاف باتیں کر رہے تھے، آج ان کے کلپس چل رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتی بس اللہ تعالیٰ سے ڈر لگتا ہے۔ میں نے آج تک کسی کو بددعا نہیں دی لیکن معصوم کی آہ لگتی ہے۔ میری والدہ کہتی تھیں کہ جہنم اور جنت کی جھلک اللہ پاک زمین پر ہی دکھا دیتا ہے۔
لوگ سمجھتے ہوں کہ آج میں بہت خوش ہوں، اور مصطفیٰ قریشی کی طرح بڑھکیں مار رہی ہوںگی لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ تاہم اللہ کی لاٹھی بے آواز تو ہے لیکن کبھی کبھی بڑی زور کی آواز بھی آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو بھی ہدایت دے اور ہمیں بھی سیدھے راستے پر رکھے آمین۔
عورت کے اوپر تہمت اور الزام لگانا بڑا ہی آسان ہے لیکن جب آپ نے کوئی غلط کام ہی نہیں کیا تو کیوں چپ ہو جائو؟ آپ میری کردار کشی کریں گے تو میں چھپ کر نہیں بیٹھوں کوگی بلکہ سب کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گی۔ ٹرولنگ اب سب کی ہو رہی ہے، یہ آخر کار ہونا ہی تھا۔