نواز شریف سے ملاقات ہوئی نہ ارادہ ہے،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے میری نواز شریف سے ملاقات ہوئی نہ ارادہ ہے، کوئی نہیں بتا رہا ملک کے مسائل کیسے حل ہوں گے؟تمام لیڈر قابل ہیں لیکن پلان تو بتانا چاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہا میں مسلم لیگ ن کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے چکا ہوں، الیکٹورل پراسس اور سیاست سے دورہوں، آج کل معیشت سے متعلق پڑھتا اور کاروبار کرتا ہوں،ابھی فی الحال لکھنے پڑھنے پر توجہ ہے، اگلے چند ماہ تک سیاست میں انٹری کا کوئی ارادہ نہیں،دنیا بھی نہیں چاہتی کہ ہم ڈیفالٹ کریں،ملک میں آج گندم سستی ہوگئی، چیزیں بہتر ہو رہی ہیں،دنیا بھر میں گندم اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، مشکل وقت گزرگیا، امید ہے کہ بہتری آئےگی، اسمگلنگ روکی، ایکسپورٹ پر توجہ دی جائے۔اسٹیل ملز 8سال سے بند ہے، تنخواہیں آج بھی جاری ہیں،حکومت کو کچھ مشکل فیصلے لینے پڑیں گے۔