میرے خلاف کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، فائل فوٹو
میرے خلاف کرائے کے قاتلوں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، فائل فوٹو

شیر افضل مروت گرفتاری: پی ٹی آئی کے نائب صدر نے حراست کی تردید کردی

باجوڑ: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں خیبرپختونخوا پولیس نے اغوا کرنے کی کوشش کی مگر وہ بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر شیر افضل مروت نے اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ میں باجوڑ میں ہفتے کو ہونے والے کنونشن کیلیے جارہا تھا تو چکدرہ کے قریب گل آباد میں داخل ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری جس میں 300 سے زائد اہلکار تھے، نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے سڑک بلاک کی جس کے بعد میں وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

افضل مروت نے کہا کہ ’میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ باجوڑ میں ورکرز کنونشن کی قیادت سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا، خوف کے پیچھے ہی فتح ہے‘۔ انہوں نے کارکنان اور عوام سے ورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل بھی کی اور کہا کہ آپ سب ملکر پیغام دے دیں کہ ہم کسی صورت بھی سرینڈر نہیں کریں گے، ہم پاکستان کی بہتری کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے اور کسی صورت بھی شکست کو تسلیم نہیں کریں گے۔

دریں اثنا شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ محفوظ مقام پر ہوں کل باجوڑ کنونشن سے خطاب کروں گا۔ بعد ازاں باجوڑ پہنچنے کے بعد انہوں نے کارکنان کے نام بھی ویڈیو پیغام جاری کیا۔