خضدار، سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایس ایچ او شہید
دھماکا سلطان ابراہیم خان روڈ پر ہوا، دھماکے میں 2افراد زخمی بھی ہوئے۔
December 10, 2023 · قومی
فائل فوٹو
خضدار میں سی ٹی ڈی کے گاڑی کے قریب دھماکے میں ایس ایچ او محمد مراد شہید ہو گئے۔
خضدار میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایس ایچ او محمد مراد شہید ہو گئے، دھماکا سلطان ابراہیم خان روڈ پر ہوا، دھماکے میں 2افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔