انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالا شیڈول جعلی قرار

ترجمان الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن سے منسوب کسی بھی بیان پر توجہ نہ دی جائے، الیکشن کمیشن

December 10, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے شیڈول کو جعلی قرار دے دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر وقتاً فوقتاً الیکشن کے حوالے سے جھوٹے بیانات جاری ہو رہے ہیں ،نجی اخبار کے صفحہ 10 پر بیان گمراہ کن ہے۔ کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن سے منسوب کسی بھی بیان پر توجہ نہ دی جائے اور نہ ہی ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان سمجھا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس کی پرزور تردید کرتا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کا شیڈول ابھی جاری نہیں کیا۔