اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے مزید 15کروڑ 55لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رقم خواتین میں سمال میڈیم انٹرپرائزز کے شعبے میں بہتری اور فروغ کیلیے استعمال ہو گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلیے 65کروڑ 90لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی،ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایک ماہ میں مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر سے زائد کی منظوری دی گئی ہے۔