بھٹو ریفرنس:چیف جسٹس کی سربراہی میں 9رکنی لارجر بنچ آج سماعت کریگا
بلاول بھٹو زرداری آج دن 11 بجے شہید ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے
جب آئین میں لکھ دیا گیا کہ نااہل رکن ڈی سیٹ ہوگا تو ڈی سیٹ ہوگا، فائل فوٹو
اسلام آباد : سپریم کورٹ میں بھٹو ریفرنس کیس کی آج سماعت کی جائے گی ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود ،جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس یحیی آفریدی ،جسٹس جمال خان مندو خیل،جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل نو رکنی لارجر بینچ آج دن ساڑھے11بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری آج دن 11 بجے شہید ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ جائیں گے۔