اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،آنے والے چند ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے،اس سلسلے میں آج مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرح سود کے حوالے سے فیصلہ کیا جانا تھا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شرح سود 22فیصدپربرقرار رہے گی۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حقیقی جی ڈی پی 2.1 فیصد سال بہ سال بڑھی جب کہ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 1.0 فیصد نمو ہوئی تھی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں ہوئی مہنگائی میں گیس کے نرخ نے اہم کردارادا کیا، گیس کے نرخوں میں توقع سے زیادہ اضافے نے نومبر 2023ء میں مہنگائی میں 3.2 فیصدی شامل کیا تاہم مالی سال 24ء کی دوسری ششماہی میں عمومی مہنگائی میں خاصی کمی کی توقع ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ محدود مجموعی طلب، رسدی رکاوٹوں میں بہتری اور اجناس کی عالمی قیمتوں میں اعتدال سے مہنگائی کم ہوگی۔