عام انتخابات کیلیے بیوروکریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لارجر بینچ 18 دسمبر سے درخواست کی سماعت کرے گا۔

December 15, 2023 · قومی
گورنر کے طے کردہ طریقہ کار کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ

لاہور: عام انتخابات کیلیے بیوروکریسی کی خدمات کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے تحریک انصاف کی عام انتخابات کیلیے بیوروکریسی کی خدمات لینے کیلیے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا اور لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ اس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا جس کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ لارجر بینچ میں جسٹس شہرام سرور، جسٹس جواد حسن، جسٹس سرفراز ڈوگراور جسٹس سلطان تنویر کو شامل کیا گیا ہے، لارجر بینچ 18 دسمبر سے درخواست  کی سماعت کرے گا۔