آصف زرداری کی پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی ہدایت
سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
صدارتی چنائو میں کامیابی کا فائدہ حکومتی اتحاد کو سینیٹ الیکشن میں بھی ہوگا، فائل فوٹو
پشاور: سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی، ذرائع کاکہنا ہے کہ آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ آصف زرداری نے کہاکہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی،آصف زرداری نے پارٹی میں اختلافات جلد کرنے کی بھی ہدایت کی، ملاقات میں انتخابات کیلیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق بات چیت بھی ہوئی ۔