لاہور، گیس قیمتوں میں اضافے کیخلاف نان بائیوں کی ہڑتال کی دھمکی

پرانے نرخ بحال اور موجودہ نرخ پر نظرثانی کرنے کیلیے دو روز کا الٹی میٹم دیدیا۔

December 18, 2023 · قومی
چھوٹے ہوٹل اور تندور کا کاروبار کرنے والے سراپا احتجاج بن گئے، فائل فوٹو

چھوٹے ہوٹل اور تندور کا کاروبار کرنے والے سراپا احتجاج بن گئے، فائل فوٹو

لاہور: سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف چھوٹے ہوٹل اور تندور کا کاروبار کرنے والے سراپا احتجاج بن گئے ۔ پرانے نرخ بحال و موجودہ نرخ پر نظرثانی نہ کرنے کی صورت میں اگلے دو روز میں تین دن کیلیے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تاجرایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کے بعد ’امت‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے دو روز کا الٹی میٹم دیدیا ہے اگر ہماری بات نہ سنی گئی تو 20 دسمبر سے 3 دن کیلیے چولھے اورتنور بند کرکے تندوروں اور اپنے ہوٹلوں کے سامنے دھرنے دیے جائیں گے ۔

فوٹو امت
فوٹو امت