دولہے کو مقامی اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، فائل فوٹو
دولہے کو مقامی اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، فائل فوٹو

دودھ پلائی کی رسم کے دوران دولہا ہارٹ اٹیک سے جاں بحق

سیالکوٹ کےکے علاقے تھانہ ستراہ کی حدود میں شادی کی تقریب اچانک سوگ میں بدل گئی، پسرور سے آئی بارات کا دلہا ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگیا۔

دودھ پلائی کی رسم کے دوران دولہا کو دل کا دورہ پڑنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گاؤں ادوکی کھیرے کا نعیم دلہن بیاہنے شادی ہال پہنچا تھا، دولہے کی موت سے شادی ہال میں کہرام مچ گیا۔ دولہے کو مقامی اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔