کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار 577 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2670 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2289.09 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 2047 ڈالر پر آ گئی ۔