صارفین پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی۔

December 20, 2023 · قومی

اسلام آباد(اُمت نیوز)بجلی صارفین ایک بار پھر سے اضافی فی یونٹ چار روپے 66 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافے سے متعلق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست پر 27 دسمبر کو نیپرا میں سماعت ہوگی، سی پی پی اے نے قیمتوں میں اضافہ ماہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔
نیپرا اتھارٹی کی بجلی کے فی یونٹ قیمتوں میں چار روپے 66 پیسے اضافے کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔