کراچی،کوسٹر کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر، دو افراد جاں بحق

کوسٹر نے باغ کورنگی کے قریب چلتی موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نیتجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

December 20, 2023 · قومی

کراچی (اُمت نیوز)باغ کورنگی کے نزدیک تیز رفتار کوسٹر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کوسٹر نے باغ کورنگی کے قریب چلتی موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نیتجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔