سوات، پی ٹی آئی مشاورتی اجلاس پر چھاپہ، سابق ایم پی اے بیٹے سمیت گرفتار
فضل مولااوران کے بیٹے حمید خان کو گرفتاری کے بعد پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔
December 20, 2023 · قومی
فائل فوٹو
سوات کے علاقے کبل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشاورتی اجلاس پر چھاپہ مارکر سابق ایم پی اے کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق مشاورتی اجلاس کے دوران پولیس نے کارروائی کرکے سابق رکن صوبائی اسمبلی فضل مولااوران کے بیٹے حمید خان کو گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فضل مولااوران کے بیٹے حمید خان کو گرفتاری کے بعد پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔