کراچی: ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔
پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1800 روپے اور 1543 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 19 ہزار 800 روپے اور 10گرام سونے کی کی قیمت 1لاکھ 88 ہزار 443 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 74 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔