فیصل آباد : سابق وزیرا داخلہ اور ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کی گاڑی فیصل آباد بائی پاس کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، تاہم خوش قسمتی سے سابق وفاقی وزیر اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ 3 گاڑیوں کے ہمراہ لاہور جارہے تھے، کہ فیصل آباد بائی پاس کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والی گنوں سے بھری ٹرالی ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی، اور پھر تینوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تاہم حادثے میں تمام افراد محفوظ رہے۔