اسلام آباد(اُمت نیوز)ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی ہے۔
نئے کاروباری کے پہلے روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں 42 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 282 روپے 11 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ جمعے کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 53 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچیبنج (پی ایس ایکس) میں آج شدید مندی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔
بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 809 پوائنٹس کم ہوکر 60 ہزار 896 پر آگئیا جو گزشتہ کاروباری روز 61 ہزار 705 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔