ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مسلسل 11ویں روز اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کی ابتداء پر ملکی تبادلہ منڈیوں میں 37 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 282 روپے پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں اممریکی کرنسی کی قیمت 282 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان استاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اتار چڑھاؤ جاری ہے اور بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کمی کے بعد 59 ہزار 128 پر آگیا۔

گزشتہ روز پی ایس ایکس میں شدید مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس ریکارڈ 2534 پوائنٹس کم ہوکر 59170 پر بند ہوا تھا۔