کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا،ملک میں فی تولہ سونا 2لاکھ 20ہزار600روپے کا ہو گیا ہے،دس گرام سونے کا بھاؤ857روپے بڑھ کر 1لاکھ 89ہزار120روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13ڈالر اضافے سے 2065ڈالر فی اونس ہے۔